پہلاٹیسٹ : جنوبی افریقہ کی بھارت کو شکست

کلکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ میچ تیسرے دن ہی اپنے نتیجے پر پہنچ گیا۔

بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن دوسری اننگز میں پوری ٹیم صرف 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 159 رنز بنائے۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت دوسری اننگز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس سے جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر غیر ہموار باؤنس اور کھیلنے میں دشواری کے باعث سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور میڈیا نے پچ کی شدید تنقید کی۔

Back to top button