مچھلی کا تیل کینسر سے بچانےمیں مددگار قرار

ماہرین نے تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کےسپلیمنٹس میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز لوگوں کو کینسر سےبچانے میں مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔

محققین نےپایا کہ اومیگا 3 کی اعلی سطح کے ساتھ مطالعہ کے شرکاء میں بڑی آنت،معدہ، پھیپھڑوں اوردیگرنظام ہاضمہ کےکینسر کی شرح کم تھی۔اسی طرح اومیگا 6کی اعلی سطح 14مختلف کینسروں کی شرح کوکم ژرنےکا باعث بنی جن میں دماغ،میلانوما،مثانہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

سموگ سے پنجاب میں بیماریاں پھیلنے لگیں

یونیورسٹی آف جارجیا کے کالج آف پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹریٹ کےطالب علم اورسرکردہ محقق یوچن ژانگ نے کہا، "یہ نتائج بتاتے ہیں کہ اوسط فرد کو اپنی خوراک میں ان فیٹی ایسڈز کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔یہ مطالعہ یوکےبائیو بینک ریسرچ پروجیکٹ میں253,000 سےزیادہ شرکاء کےڈیٹاپرانحصار کرتا ہے۔اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر شرکاء نےغذائی سوالنامےپُرکیےاورکئی دہائیوں تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

Back to top button