فتنہ الہندوستان BRA کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی نے 100 سے زیادہ فراریوں کے ساتھ پاکستان ہاؤس سوئی میں ہتھیار ڈالے۔

میر آفتاب بگٹی کے سامنے سرینڈر کرنے والے فراریوں سے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔

کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے بڑے کمانڈروں میں سے ایک ہیں، اور ان کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہایت اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Back to top button