زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار، قانون میں ترمیم منظوری کےلیے کابینہ کو ارسال
زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کےلیے محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد گداگری قانون میں ترمیم منظوری کےلیے کابینہ کو بھجوا دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا کے حق دار ہوں گے جب کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو دس سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی۔
شہباز شریف کی وزیراعظم منتخب ہونے پر نریندر مودی کو مبارک باد
محکمہ داخلہ کے مطابق قبل ازیں بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کےلیے قانون موجود نہیں تھا۔