بالائی وجنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی وجنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔رات کو کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مری گلیات اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں ہلکی بارش اور پارہ ایک ڈگری تک آنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔