زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 11 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 19 ارب 95 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 52 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

تاہم، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جو 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 5 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 4 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئے تھے۔

Back to top button