اقرا عزیز کا نوزائیدہ بیٹا انسٹاگرام پر کیسے آگیا؟


چلبلی اداکارہ اقرا عزیز اور انکے اداکار شوہر یاسر حسین نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کبیر کا انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیا بنایا، ہزاروں لوگوں نے اسے فوری فالو کر لیا۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے بیٹے کے اکاؤنٹ پر اس کی اور اپنی درجنوں تصاویر شیئر کی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکار جوڑی کے ہاں 23 جولائی 2021 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے 2019 میں محبت کی شادی کی تھی۔
اقرا عزیز نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اپنی تمام شوبز سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں اور ان کی پوری توجہ اپنے نوزائیدہ بیٹے پر ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کی ویڈیوز میں بچے کی پیدائش کے بعد یاسر کو بھی بیٹے کے پیمپر تبدیل کرنے سمیت دیگر کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اقرا عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد اسکرین سے تاحال دور ہیں۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں، تاہم اب انہوں نے ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنا ڈالا۔ کبیر حسین کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکاروں نے بیٹے کی تصویر شیئر کی، جس میں اسے پھولوں کے گلدستے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کبیر حسین کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی تصویر شیئر کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے انہیں فالو کرلیا۔
کبیر حسین کے اکاؤنٹ پر 23 دسمبر تک صرف ایک ہی تصویر شیئر کی گئی تھی اور ان کے فالوورز کی تعداد 9 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ ان کے اکاؤنٹ سے صرف والدین کو فالو کیا گیا تھا۔ان کے اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی گئی تھی اسے دو ماہ قبل کھچوایا گیا تھا مگر اسے اب شیئر کیا گیا۔
کبیر حسین کی تصویر کو اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی شیئر کیا جب کہ ان کی تصویر کھچوانے والی فوٹوگرافر ثوبیہ نے بھی ان کی تصویر شیئر کی۔

Back to top button