وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری،ملکی سلامتی کیلئےدعا

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں روزہ رسول ﷺ پرحاضری کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔

اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

Back to top button