کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کیلئے جنگلوں میں آتشزدگی مفید قرار

انگلینڈ اور یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کے سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کے لیے جنگلات کے منظم کٹائو کو مفید قرار دے دیا۔
ریسرچ جرنل ’’نیچر جیو سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع تحقیق کے مطابق جنگلوں میں قدرتی آگ اکثر انسان کے قابو سے باہر ہو جاتی ہے جس سے بڑے پیمانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں خارج ہو جاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق عام طور پر جنگلوں میں آتشزدگی سے فضائی آلودگی بڑھنے کے ساتھ مٹی کی زرخیزی بھی کم ہوتی ہے لیکن انسانی موجودگی میں آگ لگانے کے بعد بجھا دی جائے تو مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
کرونا کے علاج کیلئے فائزر کی گولیاں استعمال کرنے کی اجازت
اپنی تحقیق میں ماہرین نے کہا کہ جنگلوں میں مصنوعی یعنی ’منضبط آتش زدگی‘ (کنٹرولڈ فائر) کا درجہ حرارت قدرتی آتش زدگی کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔
