سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وزیراعلی پرویز خٹک نےجمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ22 فروری کو کریں گے۔
پرویز خٹک نےمولانا فضل الرحمان سےملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔پرویز خٹک کےبھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
