سونےکی قیمت میں اضافہ،ڈالرسستاہوگیا

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر سستاہوگیا۔
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے  نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کے کے اضافے سے 3لاکھ 9ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 2لاکھ 64ہزار917روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔فی تولہ چاندی کی قیمت 28روپے کے اضافے سے 3ہزار 468روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 2ہزار 973روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے279 روپے46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 281 روپے 08 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Back to top button