زمین کو سرسبز و شاداب بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زمین کو سرسبز و شاداب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یوم زمین پر پیغام میں کہا ہے کہ دھرتی کو سر سبز بنانا ترجیح ہے، تاہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھرتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور انسانی سرگرمیاں زمین کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی، سیلاب اور ماحولیاتی خطرات لاکھوں افراد کو متاثر کر چکے ہیں، جنگلات کی کٹائی اور ایکوسسٹمز کی تباہی خطرناک رجحان ہے، جبکہ صحت مند ایکوسسٹمز ہی خوشحال انسانوں اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 

پاکستانی بینکوں پر کرپٹو سروسز فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم

انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور انسان و فطرت میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، سندھ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، شجرکاری، ساحلی تحفظ اور جنگلات کی بحالی پر توجہ ہے۔

Back to top button