پیچیدہ مراحل کے باوجود جنگ بندی میں توسیع بڑی کامیابی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے کہا ہے کہ پیچیدہ مراحل کے باوجود جنگ بندی میں توسیع کا حصول بڑی کامیابی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، دعا ہے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ ملے، پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے درمیان اعتماد سازی کے لیے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے، ابھی ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد برقرار ہے، تنازع دیرینہ اور پیچیدہ ہے، سخت مؤقف رکھنے والے ممالک کو قریب لانا بڑی سفارتی مہارت ہے۔

 

القاعدہ کے سربراہ کمانڈر سیف العدل ایران میں کیا کر رہے ہیں؟

دوسری جانب ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تب کہا کرتے تھے ان چوروں سے بات کروں گا تو سیاست ختم ہو جائے گی، چارٹر آف اکانومی پر اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔

Back to top button