آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول، کوئی جہاز ایرانی بندرگاہ نہیں جا سکتا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول ہے، کوئی جہاز ایران کی بندر گاہ کی جانب نہیں جا سکتا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول سے ایران معاشی بدحالی کا شکار ہو چکا ہے، ناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہو رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے۔
افغان طالبان حکومت نے TTP کے خلاف ایکشن شروع کر دیا
دوسری جانب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور سٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا۔
