امریکا کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ 14افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطا بق ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادی ہیں جبکہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
کیا اسرائیل نے ایرانی وفد کا جہاز تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا؟
دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
