ایران امریکا تنازعات کا موثر حل مذاکرات ہے: اسحاق ڈار

 

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازعات کا موثر حل مذاکرات اور سفارت کاری میں ہے۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران امریکا تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور پاکستان اس مقصد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا، انہوں نے اس عمل کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

 

پاکستانی بینکوں پر کرپٹو سروسز فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم

علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button