زمین آنے والی نسلوں کی امانت، تحفظ ناگزیر ہے: مریم نواز

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے اور زمین کا تحفظ ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یومِ ارض کے موقع پر کہا ہے کہ زمین آنے والی نسلوں کی امانت ہے، اس لیے قدرتی وسائل اور درختوں کے تحفظ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی وسائل کا تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا اور زمین کی صحت کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز زمین چھوڑ کر جانا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے، پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے ساتھ ساتھ شجرکاری کو بھی اپنانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زمین کو بچانے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے والے تمام افراد اور تنظیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے پہلی “سمارٹ انوائرمنٹ فورس” بھی قائم کی گئی ہے۔

 

قدرتی وسائل، انسانی زندگی کی بقا کی ضمانت ہیں، وزیر اعظم

وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ شجرکاری کریں اور زمین کو بچانے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائیں۔

Back to top button