پہلگام واقعہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، عطاء تارڑ

 

وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور بھارت اسے بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ آج پہلگام فلیگ آپریشن کو 1 سال پورا ہو چکا ہے، آج تک بھارت اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکا، پہلگام واقعہ کھوکھلے پن، غیر منطقی، جھوٹی انا، تکبر و حرص پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کھوکھلی سوچ اور مکاری کھل کے سب کے سامنے آچکی ہے، عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے، پہلگام واقعہ پر بھی بھارت نے بھونڈے طریقے اختیار کیے، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے۔

 

آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، پہلگام آپریشن کی ایف آئی آر 10 منٹ میں درج کر لی گئی تھی، ایف آئی آر کا جلد اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Back to top button