طالبان رجیم کی انتہا پسند پالیسیاں، افغانستان اقوام متحدہ میں نشست سے محروم

 

 

طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اوردہشتگردوں کی پشت پناہی کے باعث افغانستان اقوام متحدہ میں نشست سے محروم ہو گیا۔

اقوام متحدہ نے افغانستان کی مستقل نشست طالبان رجیم کے حوالے کرنے سے گریز کیا ہے۔اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پرغیریقینی صورتحال، جبکہ ووٹنگ کے حق پر پابندی برقرار ہے، انتہا پسندانہ پالیسیوں اوردہشتگردوں کی پشت پناہی کے باعث دنیا افغان طالبان رجیم سے بیزار ہوچکی ہے۔

طالبان رجیم انسداد دہشتگردی، سمگلنگ اور انسانی حقوق جیسےعالمی مطالبات کو اندرونی معاملہ قرار دیکر ناجائز اقتدار کو طول دے رہی ہے، جبکہ سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث افغانستان مسلسل چوتھے سال بھی جنرل اسمبلی میں ووٹ کےحق سے محروم رہا ہے۔

 

پہلگام واقعہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، عطاء تارڑ

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی خالی نشست اور ووٹنگ کےحق سے مسلسل محرومی طالبان رجیم کی سفارتی ناکامی اورعالمی تنہائی کا واضح ثبوت ہے، افغانستان بطور ریاست بری طرح ناکام ہوچکا جس کا نقصان افغان عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔

Back to top button