قدرتی وسائل، انسانی زندگی کی بقا کی ضمانت ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زمین کے قدرتی وسائل، انسانی زندگی کی موجودگی اور بقا کی ضمانت ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ ارض کے موقع پر کہا ہے کہ زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔ زمین نباتات و حیوانات ہر طرح کی زیست کو پروان چڑھاتی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں جو اس کے قیمتی قدرتی وسائل، موسمی تغیر اور معیار زندگی پر اثرات مرتب کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین میں نمایاں ہے یہ صورتحال زمین کے قدرتی خدوحال کے تحفظ کے عزم کو اور بھی پختہ کرتی ہے۔
پاکستانی بینکوں پر کرپٹو سروسز فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موسمی شدت اور غیر معمولی تغیرات زمین کی ماحولیاتی تبدیلی کے عکاس ہیں، حکومت پاکستان زمین کے قدرتی وسائل، نباتات اور ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے دیگر اقدامات سمیت قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
