ایرانی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال اور جاری سفارتی کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے علاقائی استحکام کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہےاور فریقین درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے غیریقینی صورت حال پائی جاتی ہے۔ پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلیے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

 

Back to top button