کورٹ مارشل کارروائی : فیض حمید کو باقاعدہ چارج شیٹ کردیا گیا

ڈی جی آئی ایس آئی کےسابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلےمیں فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیاگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کےتحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کاغلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کابینہ ارکان کا سول نا فرمانی کی کال کو مسترد کرنا احسن عمل ہے : عطا تارڑ
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کےدوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکےملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے عمل کےدوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیےجا رہے ہیں۔
