سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ انتقال کر گئے

‘جج’ کے نام سے مشہور سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندان کے مطابق روبن اسمتھ کی موت پیر کو پرتھ میں اپنے گھر پر ہوئی۔ البتہ موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

‘جج’ کے نام سے مشہورروبن اسمتھ نے 1988 سے 1996 تک انگلینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 4،236 رنز بنائے۔

روبن اسمتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے  2419 رنز بنائے۔

انہوں نے 22 سالہ کرکٹ کیریئر میں 26 ہزار 155فرسٹ کلاس رنز اسکور کیے۔وہ 1992 ورلڈکپ میں انگلش کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

روبن اسمتھ 2003 میں ریٹائرمنٹ کے بعد  آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2024 میں وہ ذہنی صحت کے مسائل اور شراب نوشی کے باعث کئی ماہ اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے۔

Back to top button