گال ٹیسٹ، سری لنکا کی 1وکٹ کے نقصان پر40 رنزسے برتری
سری لنکا کے شہرگال میں جارپاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں دوسری اننگزمیں ابھی تک لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر40 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا میں کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، دوسرے روز کے آخری سیشن میں سری لنکن اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان پر37 رنز کی برتری حاصل کرلی، لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوشادا فرنینڈو 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کورونا کے وارجاری ، مزید 2 افراد لقمہ اجل بن گئے
تفصیلات کے مطابق دوسرے روز کے آخری سیشن میں سری لنکن اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی، لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوشادا فرنینڈو 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھوکں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی، گال ٹیسٹ کے پہلے روز کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔