گنڈاپور نے خیبرپختونخوا ہاؤس سے غائب ہوکر رات عمر ایوب کے گھر گزاری: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہفتے کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے غائب ہوکر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کےلیے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیاہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھےاب خود پی ٹی آئی کو پڑرہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیوں کہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کےلیے استعمال کرنا چاہتےہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے لاپتہ ہونے کےبعد پی ٹی آئی کے ورکرز کا حوصلہ ٹوٹ گیا وہ رونے لگے تھے،پہلے دن ہی کہہ دیا تھاکہ گنڈاپور دو نمبر کام کررہا ہے۔انہوں نےکہا کہ گنڈاپور گاڑی کی ڈگی میں دامن کوہ منال ریسٹورنٹ سے ہوتا ہوا ہری پور میں داخل ہوا۔رات عمر ایوب کے گھر بسر کی اور صبح بھنگڑا ڈال کر اسمبلی پہنچ گیا۔
کے پی ہاؤس چھاپے پرعلی امین اہلکارکےکہنے پرچھپ گئےتھے،اہم انکشافات