کے پی ہاؤس چھاپے پرعلی امین اہلکارکےکہنے پرچھپ گئےتھے،اہم انکشافات

خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سےمتعلق مزید تفصیلات سامنےآگئیں۔چھاپے کے وقت وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں ہی موجود تھے۔چھاپے پڑنے پروزیراعلیٰ کواہلکارنےچھپنےکا کہاتو وزیراعلیٰ اسی چھت پرچھپ گئے۔

ذرائع نےبتایاکہ رات 2بجےکےبعد علی امین کےپی ہاؤس سےنکل گئے،وہ پیدل مسافت طےکرنےکےبعدایک پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ گئے،وزیراعلیٰ ہری پور،ابیٹ آباد، شانگلہ اورمردان سےہوتےہوئےپشاور پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے دوران ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسلام آباد میں چھاپےبھی مارے۔چھاپے وزیراعلیٰ کےقریبی رشتے داراور پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پرمارےگئے۔

ذرائع کے مطابق علی امین غیرمعروف راستےسےہوتے ہوئےاسلام آبادپہنچے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے کل واضح کردیا کہ وہ کیسےپشاور پہنچے۔وزیر اعلیٰ غیرقانونی گرفتاری سےبچنے کیلئےکےپی ہاؤس میں ہی محفوظ مقام پرتھے۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روز خیبر پختونخواکےوزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور24 گھنٹے سےزائد منظرعام سےغائب رہنےکےبعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

Back to top button