سنی اتحاد کونسل کےایم این اے کی نااہلی کیلئےریفرنس ارسال

اسپیکر قومی اسمبلی نےسنی اتحادکونسل کےایم این اےسہیل سلطان کی نااہلی کے لیےالیکشن کمیشن کوریفرنس بھیج دیاہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کوسنی اتحاد کونسل کےایم این اےسہیل سلطان کےخلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔سہیل سلطان این اے4 سوات سےسنی اتحاد کونسل کے ایم این اےہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی نےسہیل سلطان کونااہل قراردینےکےلیے الیکشن کمیشن کوریفرنس بھیج دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سےجمع کرایا گیا ہے۔ریفرنس کےمطابق سہیل سلطان نےاپنی سرکاری ملازمت پرالیکشن کمیشن  میں جھوٹ بولا۔سہیل سلطان الیکشن  سےپہلےبطورڈپٹی اٹارنی جنرل  خیبرپختونخوا کام کرتےرہے۔

ریفرنس میں کہا گیاہےکہ کوئی سرکاری ملازم ملازمت کےختم ہونےکےدوسال بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔درخواست گزارنےاسپیکرکوریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکی استدعا کی ہے۔

درخواستگزارنےاستدعا کی ہےکہ ریفرنس پرفوری کارروائی کرکےمتعلقہ ممبرکو نااہل قراردیاجائے۔

Back to top button