گنڈاپور کو اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا : وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے علی امین گنڈاپور کو اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کہاکہ علی امین گنڈاپور کل ایک دم سے بھاگے اس کےبعد پروپیگنڈا شروع ہو گیا کہ اتنی اموات ہوگئیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ جاں بحق ہوا ہے تو ہمیں بتائیں، اگر کوئی بندہ مرا ہے تو اس کی تفصیل مجھے بتا دیں۔

ان  کا کہناہےکہ کوئی افغان شہری 31 دسمبر کےبعد این او سی کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکےگا۔

پی ٹی آئی مظاہرین تین دن میں اسلام آباد پہنچے اور تین منٹ میں بھاگ گئے : ناصر حسین  شاہ

واضح رہےکہ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاتھا کہ احتجاج کےدوران ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم پرامن تھے،ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟ ہم پر تشدد نہ ہوتاتو ہمارے لوگ بھی آگے سےجواب نہ دیتے۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ مجھ پر 9 مئی کے مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں، جس ملک میں وزیر اعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے عام پاکستانیوں کی کیا اوقات ہے۔

Back to top button