گنڈاپور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتارہا،ہم نہیں پوچھتےیہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیاکرتا رہا گنڈاپور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ پارلیمنٹ واقعہ کی سب نےمذمت کی، کسی شخص نےاس واقعہ کی حمایت نہیں کی، پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا، معاملے کی تحقیق کےلیے جو کمیٹی بنی لگ رہاتھا وہ صرف پی ٹی آئی ارکان کےلیے بنائی گئی ہے،بلاول بھٹو نے کمیٹی کےحوالے سےجو تجویز دی اس کی نفی کی گئی،خصوصی کمیٹی ک حصہ نہ بننے کافیصلہ کیاہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہناتھا کہ آج ایجنسیوں کی باتیں ہورہی ہیں، علی امین گنڈاپور نے جو الفاظ استعمال کیے وہ سب کو معلوم ہیں،
190 ملین پاؤنڈ کیس : اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
انہوں نےکہاکہ ساری رات گنڈاپور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتےیہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیاکرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دونمبر آدمی ہےاس پربھروسہ نہ کریں۔
