190 ملین پاؤنڈ کیس : اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے قریبی ساتھی اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دےدیا۔

احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتےہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنےکا فیصلہ سنادیا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا30 کنال کا پلاٹ جب کہ اسلام آباد کادوسرا چار کنال کاپلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کاحکم دیاگیا۔

حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہےجس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کاحکم دیا گیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ:  پارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم ، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

یادرہے کہ 31 اگست کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کےلیے احتساب عدالت سےرجوع کیاتھا۔ نیب کےاسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے زلفی بخاری کےخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا تھاکہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کےبجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئےہیں۔

دائر درخواست میں کہاگیا تھاکہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دےچکی ہے ۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں اور اٹک میں موجود اراضی ضبط کرنےکا حکم دیاجائے۔

Back to top button