آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت شروع،ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور متعدد جہاز تیل کی کھیپ لے کر اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جہاز حرکت کرنا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں سے بہت سے تیل سے لدے ہوئے ہیں جو آبنائے ہرمز سے باہر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ جہاز جنوبی ہائی وے کے راستے سفر کررہے ہیں، جو مکمل طور پر محفوظ، محفوظ شدہ اور بہترین حالت میں ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہاکہ سفر کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو خطے کی بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار اسی راستے کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔
اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس باضابطہ دستخط 19 جون کو جنیوا میں ہوں گے، اور میزبانی پاکستان کرےگا۔
