ایمل ولی نے وفاقی حکومت کو مفلوج قرار دیدیا

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نےپی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل والی کا کہنا تھاکہ یہ بجٹ پاکستان نےبنایا ہےیاآئی ایم ایف نے؟ مسلم لیگ والوں کو بھی بجٹ والےدن پتا چلاہوگا بجٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تیار شدہ بجٹ آیا ہے، اس میں آپ ذرا تبدیلی نہیں کرسکتے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کو تو ہم نےکبھی ن لیگ میں نہیں دیکھا۔
ایمل ولی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن نےپی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، مسلم لیگ ن کی حکومت مفلوج ہے، جو ہو رہا ہے وہ نوازشریف کی سوچ نظریہ نہیں۔
