غزہ نے اسرائیل کو گھٹنوں کے بل گرادیا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےکہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کےبل گرنےپرمجبور کردیا، جوجدید اسلحے سے لیس اور امریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرےمقام پر منتقل کرنے کی تجویز پرشدید تنقید کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ سیاسی جبر اورجغرافیائی مداخلت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہےکیونکہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، ان کی مادر وطن ہے اور وہاں رہنے کیلئےانہوں نےبھاری قیمت چکائی ہے۔
خیال رہے کہ ایک سال سے زائد عرصےجاری رہنےکےبعد حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ہفتے جنگ بندی ہوئی تھی اور اس کےتحت اسرائیل نے اپنے گرفتار شہریوں کی رہائی کےبدلےسیکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورسابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے، عدالت نےحماس کے شہیدرہنم کے بھی وارنٹ جاری کردیےتھے۔
