ٹرمپ کےصدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو امریکا روانہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔

پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور دبئی میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی دعوت پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آج کراچی میں تاجروں سے خطاب  بھی کیاتھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجرشکایت پرمجھ سے بات کریں۔کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا، تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گےکہ تاجروں کےمسائل حل کریں، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اورقبول کرتےہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔

Back to top button