غزہ : اسرائیلی فوج نے واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا

اسرائیلی فوج نےغزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا۔
عرب میڈیا کےمطابق ترک-فلسطینی دوستی اسپتال نتساریم کوریڈور میں شارع صلاح الدین کے قریب واقع تھا۔
اسرائیلی فوج ماضی میں اس اسپتال کو شمالی اوروسطی غزہ میں اپنے حملوں کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔
غزہ ،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،71 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کےمطابق 2017 میں اس اسپتال کو ترکیے کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نےغزہ جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد نتساریم کوریڈور پردوبارہ قبضہ کرلیا تھا اور شمالی اورجنوبی غزہ کے درمیان اہم سڑک شارع صلاح الدین پرآمد و رفت پر پابندی عائد کردی تھی۔