مصر کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی بحالی کیلئے نئی تجویز پیش

مصر نے غزہ میں جنگ بندی کےمعاہدےکو بحال کرنے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہےجبکہ فلسطینی صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 65 افراد شہید ہوئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز گزشتہ ہفتے 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سےغزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد پیش کی گئی تھی، جس کےبعد تشدد میں اضافہ ہوا تھا اور 15 ماہ کی جنگ کےبعد دوماہ کی نسبتاً پرسکون مدت کا مؤثر طور پر خاتمہ ہوا تھا۔

غزہ کے محکمہ صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ اس کےبعد سےاسرائیلی فضائی حملوں اورگولہ باری سےاب تک تقریباً 700 فلسطینی شہید ہو چکےہیں جن میں کم از کم 400 خواتین اور بچے شامل ہیں۔

کیلیفورنیا: خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ اختتام پذیر ، 35 ہزار سکھوں نے ووٹنگ کی

 

طبی عملےکا کہنا ہےکہ پیر کوشہید ہونےوالوں میں دو مقامی صحافی محمد منصور اورحسام شبات بھی شامل ہیں،حماس کا کہنا ہے کہ اس کےکئی سینئر سیاسی اورسیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

دوسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری منصوبے میں حماس سےکہا گیا ہے کہ وہ ہر ہفتے 5 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرےجبکہ اسرائیل پہلے ہفتے کے بعد جنگ بندی کےدوسرےمرحلے پر عمل درآمد کرے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا اورحماس نےاس تجویز سےاتفاق کیا ہےلیکن اسرائیل نےاب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر ی تجویز میں غزہ سےاسرائیلی فوج کےمکمل انخلا کی ٹائم لائن بھی شامل ہےجس میں باقی قیدیوں کی رہائی کےبدلے امریکی گارنٹی بھی شامل ہے۔

Back to top button