بشریٰ بی بی کےالزام پرجنرل (ر) باجوہ بھی بول پڑے
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کا تحریک انصاف کےبانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سےلگائےگئےالزام پرمؤقف سامنےآگیا۔
جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کےالزام کی تردید کی ہے۔
سینیئرصحافی انصار عباسی نے بتایا کہ انہیں قمر جاوید باجوہ کےقریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے کی گئی بات بالکل جھوٹ ہے۔سابق آرمی چیف کےقریبی ذرائع نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں خانہ کعبہ جاکر یہ بات کرنےکوتیارہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سےبات کی گئی وہ بالکل جھوٹ ہے۔
انصار عباسی کے مطابق قمرجاوید باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی نے سب کچھ پرپانی پھیر دیا،دورےکےبعد انکے پاس کوئی کالز نہیں آئیں،بشریٰ بی بی نے جھوٹی بات کی ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نےویڈیوبیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگےپاؤں گئےاورواپس آئےتوباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ)کوکالزآنا شروع ہوگئیں، باجوہ کوکہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کولےکرآئےہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔
بشریٰ بی بی کےمطابق باجوہ کوکہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنےلگے ہیں اور آپ ایسےشخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسےلوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارےخلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرےخلاف گندڈالا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔