آرمی چیف کی شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت ،زخمیوں کی عیادت کی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی  آپریشن کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت اورہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  کہوٹہ کے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، باغ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر اور خوشاب کے 23 سالی سپاہی محمد یاسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھرپور قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔

 شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Back to top button