گلگت میں زخمی جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائردم توڑگئیں

گلگت بلتستان میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زخمی ہونے والی جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

دو جرمن خواتین کوہ پیما28 جولائی کو لیلیٰ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی تھیں۔

ان میں سے ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا تھا، جبکہ 31 سالہ لورا ڈاہلمائر لاپتہ تھیں۔ اب گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

لورا ڈاہلمائر کو جرمنی کی کامیاب ترین ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے 2018 کے پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس میں دو گولڈ میڈلز جیتے تھے، جبکہ ان کے کریئر میں 7 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔

Back to top button