جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر27سنگین دفعات عائد
سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں،عمران خان سمیت ملزمان پر27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر قیادت جی ایچ کیو پر حملہ کیا، دھاوا بولتےہوئےگیٹ توڑ دیا،فوجی جوانوں سےبھرپور مزاحمت کی اورتوڑ پھوڑ کرتےرہے۔ ساس عسکری املاک میں توڑپھوڑکرتےہوئے آگ لگا دی،ڈنڈوں پتھروں سےحملہ کیا گیا، پیٹرول بم مارا گیا۔
ملزمان جی ایچ کیوگیٹ توڑکر اندرداخل ہوگئے، ملک میں بغاوت کاساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیوبلڈنگ کےشیشے توڑےدئیے گئے۔ پاک آرمی کی ساکھ کونقصان پہنچایا گیا،عسکری ملازمین پرحملے کیے گئے۔ ملک اورفورسزدشمن نعرےلگائے گئے۔ آئی ایس آئی عمارت پرحملے کیے گئے،مظاہرہ منظم مجرمانہ سازش کےتحت کیا گیا، موقع پر6ملزم گرفتار کیے جن کی نشاندہی پرمزید گرفتاریاں کی گئیں۔
چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔مقدمےکے3 وعدہ معاف گواہ سابق ایم این اےصداقت عباسی،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ منحرف ہوگئےہیں اور درخواستیں دائر کی ہیں۔
دوسری طرف، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، عثمان ڈار، امجد نیازی، راجہ بشارت سمیت 28 ملزمان میں فردجرم کےلیےچالان کی نقول تقسیم کردیں جبکہ بانی چیئرمین کوجیل ٹرائل نہ ہون کےباعث نقل نہ مل کسی جس کی وجہ سےفرد رم آئندہ تاریخ پر بھی عائد ہونےسےبھی ٹل گئی۔
عمران خان کے وکلاءنےعدالت میں بیٹوں سے ٹیلیفون پربات چیت، وکلاء کی ملاقات اورطبی معائنے سے متعلق درخواستیں دائرکر دیں۔عدالت نے تینوں درخواستوں کی سماعت مکمل کر کےفیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیبر پختونخوا:ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ جاری
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کر دی۔
مزید برآں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔