خیبر پختونخوا:ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ جاری
خیبرپختونخواکے17اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیےپولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابات53 ویلج،نیبرہڈ کونسلزمیں جنرل،خواتین،مزدور کسان اور نوجونواں کےلیےمخصوص نشستوں پرہورہےہیں۔
پشاور سمیت صوبے کے17 اضلاع میں3لاکھ45 ہزار 604 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گےجس میں1لاکھ85 ہزار377 مرداور1 لاکھ60ہزار227 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات والے اضلاع میں نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ،کرک،لکی مروت،ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پلاس،سوات، شانگلہ،بونیر،لوئر دیر اور باجوڑ شامل ہیں۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے260پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئےہیں۔انتخابات میں39جنرل،6 خواتین،1مزدور کسان اور7یوتھ کی نشستیں شامل ہیں۔
پشاور کی تین تحصیلوں تحصیل پشتخرہ، بڈھ بیراورحسن خیل کے پانچ ویلج و نیبر ہڈ کونسلز میں پولنگ ہورہی ہے۔تینوں تحصیلوں میں21پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر27سنگین دفعات عائد
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدمات کےلیے800 اہلکارتعینات ہیں۔خواتین کےپولنگ اسٹیشنزپرلیڈی کانسٹیبلز بھی تعینات ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکےلیےریزرو پولیس کوبھی الرٹ کیا گیاہے۔