جی ایچ کیو حملہ کیس: ATC کی 47 ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ہدایات

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عدالت نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ملزمان کی جائیداد ضبط کریں اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ اسی طرح ڈی سی راولپنڈی کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کو بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد

یاد رہے کہ اس کیس میں عدالت نے 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید، 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی تھی۔

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، ذوالفقار بخاری، زرتاج گل اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ ATC کے جج امجد علی شاہ نے 7 مارچ کو سنایا تھا۔

Back to top button