جی ایچ کیو حملہ کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی وکلا نےدلائل دیے۔
سماعت کےدوران وکلا صفائی نے 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کرتےہوئے کہاکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اےٹی سی عدالت کےدائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر عمران خان کو بھیجنےکا فیصلہ
عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کر دی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتےہوئے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔