جی ایچ کیو حملہ کیس : عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

انسداد دہشتگردی عدالت نےجی ایچ کیوحملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کےخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پرسماعت کی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےعمر ایوب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا اوران کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج : اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت اور انتظامیہ پر برہم
اس موقع پرپبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے کہا کہ ملزم ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے، فرد جرم سےقبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کومتاثرکرسکتی ہے۔
