جی ایچ کیو حملہ کیس:استغاثہ کےمزید2گواہان کا بیان ریکارڈ

عمران خان ودیگرملزمان کیخلاف 9مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی مکمل اورتیسرے گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے کی۔عمران خان کوعدالت میں پیش کیا گیا جبکہ فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، شبلی فراز و دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عمران خان کی فیملی اور وکیل سلمان اکرم راجابھی عدالت میں موجود تھے۔
کیس کی سماعت کےدوران استغاثہ کےمزید 2 گواہان کی شہادت قلم بند جبکہ تیسرے گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔مقدمہ میں مجموعی طور پر15 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی16 ویں گواہ کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بجلی کی بندش کےباعث 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
یکم فروری کوجی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ اور مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

Back to top button