جی ایچ کیو حملہ کیس،علی امین گنڈاپورسمیت 25ملزمان کے وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورسمیت25 ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کےجج امجد علی شاہ نےجاری کیے۔
عدالت نےسی پی او راولپنڈی کوملزمان کی گرفتاری کے احکامات دےدیےاورحکم دیاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے10 دسمبرکوعدالت پیش کریں۔
علی امین گنڈاپور کے علاوہ شبلی فراز،شہریارآفریدی، زین قریشی،کنول شوذب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئےہیں۔
خیال رہے کہ5 دسمبر کو 9 مئی کو جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
