خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3مختلف کاررائیوں میں22خوارج ہلاک جبکہ خوارج کےساتھ فائرنگ کےتبادلےمیں6سکیورٹی اہلکا شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنےٹانک کےعلاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔

کارروائی کے دوران دوران9 خوارج ہلاک اور6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نےبتایاکہ فورسز کی شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں 10خوارج مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے  چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اورحملےکی کوشش میں3خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق خوارج سےشدیدفائرنگ کے تبادلےکےدوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Back to top button