قابل شخصیت کل وائٹ ہاؤس کی مہمان ہو گی، ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  کہنا ہے کہ ایک قابل شخصیت وائٹ ہاؤس کی مہمان ہو گی اور کوئی سرپرائز بھی متوقع ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات کے متعلق کہا ہے کہ ایک قابل شخصیت کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، وہ شخصیت نا صرف اپنے ملک بلکہ دوسرے ممالک کے بارے میں بھی سوچتی ہے۔کل سرپراز ہوسکتا ہے اور نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی، لیکن انہوں نے مزید وضاحت دینے سے انکار کیا ہے۔

 

ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا خیر مقدم

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ نہیں ہوگا۔

Back to top button