گلگت بلتستان : 14 رکنی نگراں کابینہ تشکیل

وزیراعظم پاکستان نے بحیثیت چیئرمین گلگت بلتستان کونسل،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس( ر) یار محمد ناصر کی سفارش پر 14 رکنی نگران کابینہ کی منظوری دے دی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی نگران کابینہ میں ایک مہینے کے بعد 12 وزیروں سمیت دو مشیر شامل کر کے تشکیل کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
نگران کابینہ میں شامل وزراء میں سجاد علی بیگ، مہر داد، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل (ر) ابرار اسماعیل، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ڈاکٹر نیاز علی، ممتاز حسین، سید عدیل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں، جب کہ سید فاطمہ اور عبدالحکیم کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
