اطالوی یوٹیوبر کا کارنامہ،دنیا کی سب سے تنگ کار تیار کرلی

اطالوی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے 1993 ماڈل فیاٹ پانڈا کو اپنی مہارت سے دنیا کی سب سے تنگ چلنے والی کار میں تبدیل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ انوکھا ماڈل بظاہر مصنوعی ذہانت کی تخلیق معلوم ہوتا ہے، مگر درحقیقت یہ ایک نوجوان مکینک کی تخلیقی سوچ اور محنت کا عملی مظہر ہے۔ آندرے کا بنایا گیا یہ ماڈل صرف 50 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جس میں محض ایک فرد (ڈرائیور) کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اور اس میں صرف ایک ہیڈلائٹ نصب ہے جس سے رات کے وقت ڈرائیونگ ممکن بنائی گئی ہے۔
آندرے مرازی کو یہ منفرد "فلیٹ فیاٹ” تیار کرنے میں تقریباً ایک سال لگا۔ حیران کن طور پر، گاڑی کی تیاری میں 99 فیصد پرزے اصل 1993 فیاٹ پانڈا سے ہی حاصل کیے گئے۔